چیچنیا کے علاقے کے گورنر رمضان قادروف نے چیچن ریپبلک کے ممتاز مفتی صلاح مجائیف کی حاضری میں،روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر آئے عزت مآب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اوران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران مملکت سعودی عرب اور چیچنیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی پر زور دیا گیا اورحج اور عمرہ کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں ان اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کے افق کو وسعت دینے میں مملکت کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔ چیچنیا کے گورنر نے دنیا کے تمام ممالک کے مسلمانوں کے ایمانی سفر کو آسان بنانے میں سعودی حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی جو کہ مکمل آسانی اورسہولت کے ساتھ مناسک کی انجام دہی میں مدد فراہم کرتی ہے۔
خبر شیئر کریں
زمرہ
عمومی
تاریخ اشاعت
05 ستمبر 2024
