سرکاری ویب سائٹ جو ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے

calendar 05 ستمبر، 2026time 2:48 AM
Hero

وزارت حج و عمرہ اور ام القری یونیورسٹی نے رحمان کے مہمانوں کی خدمت میں کارکنوں کو تربیت دینے کے لیے رافد الحرمین اقدام کا آغاز کیا۔

آج، حج و عمرہ کی وزارت نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت میں، رحمان کے مہمانوں کی خدمت میں کام کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے "رافد الحرمین" اقدام کا آغاز کیا، تاکہ حجاج ومعتمرین اورزائرین کوا فراہم کی جانے والی خدمات کے معیارکو بہتر بنایا جا سکے ان کے سفرکے مختلف اسٹیشنوں پر۔ اس اقدام کا مقصد دونوں جنسوں کے نوجوانوں کے لیے 100,000 تربیتی مواقع فراہم کرنا ہے، ان لوگوں پر خاص توجہ مرکوز کرنا جو سرکاری اور نجی شعبوں اورغیر منافع بخش شعبوں اورحرمین شریف کے مساجد میں رضاکارانہ طورپر خدمت انجام دیتے ہیں، اوراس کے علاوہ  معاشرے کے تمام افراد جو حج اور عمرہ کے موسم میں مختلف خدمات فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ "رافد الحرمین" اقدام (پہل) کئی شعبوں میں 4 تربیتی پروگرام پیش کرتا ہے، یعنی سماجی ذہانت کی مہارتیں، رحمان کے مہمانوں کے تجربے کو تقویت بخشنا، گروپنگ وکراؤڈ مینجمنٹ،  کنٹرول مینجمنٹ اور کوالٹی ایشورنس کے ساتھ ساتھ،رحمان کے مہمانوں کے ساتھ تعامل میں ترقی کا موقع فراہم کرنا،اورانھیں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی معلومات فراہم کرنا، جو انھیں رحمان کے مہمانوں کے تجربے کو فروغٖ دینے کے  قابل بنائے۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پہل مختلف فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، عازمین کے لیے خدمات کے معیار کو برقرار رکھنے اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے، معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے، اورمعتمرین وزائرین کی خدمت میں سماجی ذمہ داری کے کردار کو بڑھانے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔ 

خبر شیئر کریں

زمرہ

عمومی

تاریخ اشاعت

12 مئی 2024

icon

کوکیز

یہ ویب سائٹ استعمال میں آسانی کو یقینی بنانے اور آپ کے براؤزنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنی کوکیز استعمال کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کو براؤز کرتے رہنے کا مطلب ہے کہ آپ کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں۔
رازداری کی پالیسی